مزید دیکھیں

مقبول

کار ساز کمپنیوں نے مقبول ترین گاڑیوں پر بڑی آفر لگادی

رمضان المبارک میں چنگان پاکستان اور کِیا، بینک...

اوچ شریف: سستا رمضان بازار نہ لگ سکا، عوام مہنگائی کے بھنور میں پھنس گئی

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) رمضان المبارک کے...

ملک ناقابل تسخیربنایا نواز شریف تیرا شکریہ،تجزیہ :شہزاد قریشی

دو کالم،،،،،،،،،،،،،،تجزیہ ،،،،،،،،،،،،،،،،،تصحیح شدہ امریکہ کی بدلتی پالیسی،یورپ سمیت دنیا...

آل و اصحاب رضی اللہ عنہم کی محبت کا سبب ذاتِ رسول ﷺ ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

آل و اصحاب رضی اللہ عنہم کی محبت کا سبب ذاتِ رسول ﷺ ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامع مسجد جلالی رضوی عقلانی چوک حافظ الحدیث بھکھی شریف میں ”32ویں افکارِ رضا سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔

تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا: محبت اہل بیت رضی اللہ عنہم، محبت صحابہ رضی اللہ عنہم آپس میں لازم ملزوم ہیں۔ آل و اصحاب رضی اللہ عنہم کی محبت کا سبب ذاتِ رسول ﷺ ہے۔ اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ شرعی محبت رکھنے والوں میں کبھی ٹکراؤ نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ جب ان دونوں محبتوں کا سبب ایک ہے۔ تو یہ محبتیں بظاہر دو ہیں لیکن حقیقت میں ایک ہیں۔ افتراق و انتشار اسی وقت پیدا ہوتا ہے جب ان دونوں محبتوں کے دو جدا اسباب مانے جاتے ہیں۔

ہمیں معاشرے میں اس اصول کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اہل بیت رضی اللہ عنہم کی محبت اس لیے لازم ہے کہ وہ رسول اکرم ﷺ کی آل ہیں اور اصحاب رسول ﷺ کی محبت بھی اس لیے لازم ہے کہ وہ رسول اکرم ﷺ کے اصحاب ہیں۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر امت مسلمہ کی وحدت کا یہی راز ہے۔ امام احمد رضا خاں بریلوی قدس سرہ العزیز نے انہیں قرآن و سنت سے اس اصول کو ثابت کیا ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan