راولپنڈی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کر لی۔

راولپنڈی کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس نے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی شرط پر ضمانت دی۔عالیہ حمزہ کی ضمانت کے لئے مقامی کارکن شبان جاوید راجہ ساکن یونین کونسل ترائیہ نے مچلکے جمع کر ادیئے

یاد رہے کہ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا۔ ان پر اور پی ٹی آئی کے دیگر چار کارکنان پر تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج ہے، جس میں سرکاری کام میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کے الزامات شامل کیے گئے ہیں،پولیس کا مؤقف ہے کہ عالیہ حمزہ اور ان کے ساتھیوں کو ایک غیر قانونی سرگرمی سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی، تاہم مزاحمت پر انہیں حراست میں لے کر مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں عوامی سڑک بلاک کرنے، پولیس پر پتھراؤ اور مزاحمت جیسی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Shares: