بالی ووڈ کے معروف اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان کی زندگی میں ایک نئی تبدیلی آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، 59 سالہ عامر خان ایک مرتبہ پھر محبت میں گرفتار ہو گئے ہیں اور یہ محبت ایک خاتون سے ہے جن کا تعلق بنگلور سے بتایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، عامر خان نے حال ہی میں اپنی نئی ساتھی کو اپنے پورے خاندان سے متعارف کروا دیا ہے۔ یہ ملاقات خوشگوار رہی اور خاندان کے افراد نے ان کو خوش آمدید کہا۔ تاہم، اس حوالے سے عامر خان کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہ
عامر خان کی ذاتی زندگی کی بات کی جائے تو ان کی پہلی شادی رینا دتہ سے 1986 میں ہوئی تھی، لیکن یہ رشتہ 2002 میں ختم ہو گیا۔ اس کے بعد، 2005 میں عامر خان نے فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی، لیکن یہ تعلق بھی زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکا اور 2021 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔عامر خان کی پہلی شادی سے دو بچے ہیں؛ بیٹا جنید خان جو کہ اداکار بننے کی خواہش رکھتے ہیں اور بیٹی ایرا خان۔ دوسری شادی سے ان کا ایک بیٹا آزاد خان ہے۔
عامر خان کی ذاتی زندگی ہمیشہ میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہے اور اب تیسری بار محبت میں گرفتار ہونے کی خبریں یقیناََ ان کے مداحوں کے لئے ایک نیا چمکتا پہلو ہیں۔عامر خان کی ذاتی زندگی اور ان کے کیریئر پر نظر رکھنے والے اب یہ دیکھیں گے کہ یہ نیا رشتہ ان کی زندگی میں کس طرح کی تبدیلیاں لے کر آتا ہے۔
حکومتی نمائندوں کا پیکا قانون سازی پر جلد بازی کا اعتراف
وزیراعلی پنجاب نے زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پراجیکٹ کا افتتاح کردیا