وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آمرنے جنہیں این آراودیا ان کے منہ سے لفظ سلیکٹڈ اچھا نہیں لگتا،وہ جن پرپبلک کےپیسے چوری کرنےکاالزام ہےوہ اسمبلی میں تقریرکیسےکرسکتے ہیں ،بڑی سن رہے تھے حکومت گرائی جائے گی بجٹ پاس نہیں ہوگا ،جسےعدالت نےمجرم ڈکلیئرکیا اسے پارٹی سربراہ بنایا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کبھی سنا کہ خسارہ آپ چھوڑکرجائیں اورنقصان ہوتوموجودہ حکمران سےپوچھیں؟ جب حکومت سنبھالی توکرنٹ اکاوَنٹ خسارےکاسامناتھا،ماضی میں بہت زیادہ منی لانڈرنگ کی گئی .جعلی اکاوَنٹس کے ذریعے پیسہ چوری کرکے باہربھیجی گیا، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ روپیہ گرنےکی بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے،زرداری نےاومنی گروپ کےذریعےمنی لانڈرنگ کی،حوالہ ہنڈی کےذریعےپیسہ باہرجاتارہا،
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تمام اپوزیشن کی نشستیں خالی پڑی ہیں،ڈالر کی قیمت میں کمی سے درآمدات میں کمی ہوئی ،یہاں کے پاکستانیوں کا10ارب ڈالر باہر پڑا ہوا ہے یہاں سے پیسا باہر لے جانے کے ذمےدارتو یہ لوگ ہیں ،کونڈ ولیزارائس نےانکشاف کیاکہ امریکا نےمشرف اورزرداری میں این آراوکرایا.
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی سے درآمدات میں کمی ہوئی ،شہبازشریف نے دکھ بھری تقریر کی اور الزام ہمارے اوپر ڈال دیا ،شہباز شریف کو بتانا چاہیے تھا کہ قیمتیں کیوں گریں ،منی لانڈرنگ کےخلاف مکمل کریک ڈاوَن کریں گے،غیرملکی سرمایہ کاری ملک میں لانےکے لیے سہولتیں دے رہےہیں،