آپ کورٹ روم سے چلے جائیں،سپریم کورٹ جماعت اسلامی رہنما پر برہم

0
63

آپ کورٹ روم سے چلے جائیں،سپریم کورٹ جماعت اسلامی رہنما پر برہم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںالحبیب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی رفاعی پلاٹس الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نیب کارکردگی پر برہم ہو گئی،جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب کی ایسی تفتیش رہی تو کوئی کیس کامیاب نہیں ہوگا، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 10سال سے کیس چل رہا ہے، کچھ نہیں کیا گیا، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اور تفتیشی افسر نیب نے رپورٹس جمع کرا دیں ،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نیب کو ایک ماہ میں کیس حل کرنے کی ہدایت کر دی،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نیب کو بھی کیس تیز رفتاری سے چلانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ نیب کورٹ 21 دسمبر کو ملزمان پر چارج فریم کرے،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ملزمان کو ٹرائل کورٹ میں ذر ضمانت جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا

قبل ازیں سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی میں نسلہ ٹاور کیس کی سماعت ہوئی ،جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی میں پیش ہوئے ،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کوئی سیاست نہیں چلے گی،حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ معاوضے ادا کیے بغیر ایسا نہیں کرسکتے ،جسٹس قاضی امین نے حافظ نعیم الرحمان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سنا نہیں مائی لارڈ نے کیا کہا ہے ،چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ عمارت نیچے سے گرانے کا کیا طریقہ ہوتا ہے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کھڑکیاں ،دروازے وغیرہ گرائیں گے،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کب تک گرانے کا عمل مکمل ہوگا؟ کمشنر کراچی نے کہا کہ عمارت گرانے کا عمل کب مکمل ہوگا کوئی ٹائم نہیں دے سکتے ہیں نسلہ ٹاور گرانے کے لیے 200 لوگ کام کررہے ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے حکم دیا کہنسلہ ٹاور گرانے کے لیے 400 لوگ لگائیں اور گرائیں،

جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے عدالت میں استدعا کی کہ سندھ حکومت کو معاوضہ کا آرڈر کردیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے حافظ نعیم الرحمان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نسلہ ٹاورمیں آپکو کیا دلچسپی ہے؟ سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی نے حافظ نعیم الرحمان پر اظہار برہمی کیا،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا کہہ رہے ہیں ، آپکو ابھی توہین عدالت کا نوٹس دے دیں گے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کورٹ روم میں کسی کو سیاسی بات کی اجازات نہیں ہے،آپ کورٹ روم سے چلے جائیں عدالت نے نسلہ ٹاور کی عمارت ایک ہفتے میں گرا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی نے نسلہ ٹاور گرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی میں تجوری ہائٹس کیس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے لوگ گئے تھے عمارت نہیں گرائی گئی ،وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز 60 سے 65 فیصد عمارت گرادی گئی ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ تجوری ہائٹس کے دفتر سے فائلیں وغیرہ نکال لی ہیں،وکیل نے کہا کہ ریکارڈ نکال دیا گیا ہے، معاوضہ کی ادائیگی کے حوالے سے کام ہورہا ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی سے سوال کیا کہ آپ نے گزشتہ روز کہہ دیا کہ کام ہوگیا ہے،رات کی تصاویر ہیں یہ بیسمنٹ وغیرہ تو دوبارہ بنالیں گے،وکیل نے کہا کہ دوبارہ نہیں بنائیں گے ایسا نہیں ہوگا،ملبہ ہٹانے کے لیے مہلت دی جائے،

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، نسلہ ٹاور گرانے کا معاملہ ،کمشنر کراچی نے پیشرفت رپورٹ اور تصاویر جمع کرا دیں نسلہ ٹاور کے گراؤنڈ فلور سمیت 3 منزلوں کی مکمل دیواریں گرادی گئیں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس بھی نسلہ ٹاور پر موجود ہیں،نسلہ ٹاور گرانے کیلئے مزدور اور مشینری دن رات کام میں مصروف ہے، آپریشن کے باعث شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین جانیوالا راستہ ٹریفک کیلئے بند ہے

قبل ازیں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور پر نہیں بلکہ یہاں کے متاثرین اوران کے بچوں کے مستقبل پر ہتھوڑے مارے جارہے ہیں ،کراچی میں ناجائز تعمیرات کرانے والوں کے خلاف کیوں کاروائی نہیں ہوتی ؟ نسلہ ٹاور کوکراچی کا بنیادی مسئلہ سمجھ کر حل کیا جائے اور بنی گالہ وحیات ریجنسی ہوٹل کی طرح دیکھا جائے 3سال گزرگئے اسلام آباد میں حیات ریجنسی ہوٹل کا آج تک تفصیلی فیصلہ نہیں آیا جبکہ نسلہ ٹاور منہدم کرنے کے حوالے سے روزبیانات آتے ہیں،چیف جسٹس ایسے فیصلے نہ کریں کہ جس سے کراچی کے عوام ان کے مقابلے میں آجائیں ۔ہم چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیں کہ نسلہ ٹاور کے انہدام کو فوری روکا جائے ،کراچی میں قائم تمام غیر قانونی عمارات کو منہدم کرنے سے قبل متاثرین کومعاوضہ اورمتبادل دیاجائے ،میں بطور امیرجماعت اسلامی کراچی متاثرین کے ہمراہ عدالت عظمیٰ جاؤں گا اور کراچی کے 3 کروڑ سے زاید شہریوں کا مقدمہ لڑوں گا ۔

@MumtaazAwan

کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے

وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے

شہر قائد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کا بڑا حکم

کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پرآپریشن کا آغاز،تاجروں کا احتجاج

سو برس بعد بھی قبضہ قانونی نہیں ہو گا،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

ہزاروں اراضی کے تنازعات،زمینوں پر قبضے،ہم کون سی صدی میں رہ رہے ہیں ؟ چیف جسٹس

نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا

پاک فوج کے پاس مشینری موجود، جائیں ان سے مدد لیں،نسلہ ٹاور گرائیں، سپریم کورٹ

عہدہ چھوڑ دیں، آپ کے کرنے کا کام نہیں،نسلہ ٹاور نہ گرانے پر سپریم کورٹ برہم

کنٹونمنٹ والوں پر قانون لاگو نہیں ہوتا ؟ کھمبوں پر سیاسی جماعتوں کے جھنڈے کیوں؟ پاکستان کا پرچم لگائیں ،سپریم کورٹ

دفاعی اداروں کی جانب سے کمرشل کاروبار ،سیکریٹری دفاع کونوٹس جاری

ریاست فیل،مکمل تباہی، کیا آپ ہی کو فارغ کردیں؟ سپریم کورٹ کے اہم ترین ریمارکس

ریکارڈ غائب کرنے کیلئے آگ لگتی رہی .اب ایوان صدر میں آگ نہ لگ جائےسپریم کورٹ کے ریمارکس

سب کہتے مگر کرتے کچھ نہیں، اسپتالوں میں گدھے،ڈی سی بادشاہ بنے ہوئے ہیں،سپریم کورٹ برہم

اکانومی ڈیڈ اسٹاک پر پہنچ چکی،ملک میں کالا پیسہ زیادہ ہے،چیف جسٹس کے ریمارکس

Leave a reply