آپ ترقیاں مانگ رہے ہیں مگر تعلیم معیار کو دیکھا ہے؟ عدالت کا لیکچرار سے مکالمہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پروفیسرز، لیکچرار کو ترقیاں، ٹائم اسکیل نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے سندھ بھر کے لیکچرارز کو 20 دن میں ترقیاں دینے کی ہدایت کردی،عدالت نے گریڈ 17 سے 18 کے لیکچرارز کو 20 دن میں اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا حکم دیا

جسٹس محمدعلی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاں نہ دی گئیں تو فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری کالجز کے خلاف توہین عدالت کارروائی کریں گے ،

جسٹس امجد علی نے کہا کہ آپ ترقیاں مانگ رہے ہیں مگر تعلیم معیار کو دیکھا ہے؟ پورے پاکستان میں کالجر کے نتائج دیکھ لیں، سندھ کا کوئی کالج اٹھا لیں تعلیمی معیار پتہ چل جائے گا،

سیکرٹری کالجز نے عدالت میں کہا کہ ہم ترقیاں دینے کو تیار ہیں اس سے کہیں بچوں کو پڑھائیں بھی،وکیل لیکچرار نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں سندھ میں تعلیمی معیار اچھا نہیں ہے، عدالت نے کہا کہ تعلیمی معیار اتنا گر چکا ہے، ڈینٹل کالج میں 2500 نشتوں پر بچے پورے نہیں ہوتے،

Shares: