بدنام زمانہ عورت آسیہ بی بی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگ کر لیا گیا
ایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کی ہے،بدنام زمانہ عورت آسیہ بی بی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے چوری اور جھپٹا میں چھینے گئے 03 عدد موبائل فون ، کیش ۔ 02 موٹر سائیکل ،پسٹل 30 بور اور درجنوں گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں،ملزمان ڈکیتی ، راہزنی ، جھپٹا اور چوری کی وارداتیں کیا کرتے تھے ، ملزمان نے شہر میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں شامل ہونے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان میں آسیہ بی بی اور عبید شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور پولیس ٹیم کو کامیاب کاروائی کرنے پر شاباش دی اور کہا کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ،
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے آج صبح اغواء ہونیوالا نومولود بچہ والدین کے حوالے کیا
ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نشترکالونی کے علاقے اظہر ٹاؤن گئے جہاں انہوں نے نومولود مغوی بچہ والدین کے حوالے کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ،ایس ایچ او نشترکالونی ودیگر افسران بھی ہمراہ موجودتھے۔ والدین بچے کی بازیابی پر خوشی سے نہال،پولیس افسران سے اظہارِ تشکرکیا۔ اہلِ علاقہ نے پولیس افسران وجوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور لاہور پولیس زندہ باد،پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
لاہورپولیس آپریشنز ونگ نے نشترکالونی سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ چندگھنٹوں میں بچہ بازیاب کروایالیا۔تفصیلات کے مطابق علی الصبح پولیس کو ون فائیو پر ۹ دن کے بچے کے اغواء کی کال موصول ہوئی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچے کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دی۔پولیس نے موقع پر ابتدائی معلومات کی روشنی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا۔ پولیس نے پھولنگر سے بچے کو بازیاب کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ نومولودبچے کو اُس کے رشتہ داروں نے اغواء کیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے بچے کی بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔