آٹا چینی بحران کی کمیشن رپورٹ کے اثرات،گندم خریداری کیلئے پنجاب حکومت نے کیے سخت فیصلے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آٹا چینی بحران کی کمیشن رپورٹ کے اثرات،گندم خریداری کیلئے پنجاب حکومت نے سخت فیصلے کر لئے ہیں
چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کئے گئے،نجی افراد،فیڈ ملوں اور غیر رجسٹری سیف کمپنیوں کے گندم خریدنے ہر پابندی عائد کر دی گئی،گندم خریداری کی صرف لائسنس یافتہ افراد کو اجازت ہوگی
ذاتی استعمال کے علاوہ ٹرانسپورٹیشن یا سٹوریج پر بھی پابندی عائد کر دی گئی،پنجاب میں گندم خریداری مہم کا ہدف45لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے،گندم کی ذخیرہ اندوزی پر بھی سخت کارروائی ہوگی ،بار دانہ کی تقسیم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی پر عمل کا حکم دیا گیا،باردانہ کی حد 200سے1000بوری تک مقرر کردی گئی
وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ ماہ گندم کی قیمت مقرر کی گئی تھی، ای سی سی نے اجلاس کے دوران گندم کی امدادی قیمت 1365 روپے سے بڑھا کر1400 روپے فی40 کلو گرام کرنے کی منظوری دی ہے۔نئی قیمت کے تحت حکومت کسانوں سے فی من گندم 14 سو روپے میں خریدے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے آٹے کی قیمت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔اس اجلاس میں زمینداروں سے گندم کی وصولی کےبارے میں بھی اہم تجاویزدی گئیں ، یہ بھی کہا گیا ہےکہ زمینداروں کوحکومت کی طرف سے بھرپورریلیف بھی دیا جائے گا