آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اردگرد بیٹھنے والے آٹا، چینی بحران میں ملوث ہیں،
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آٹا چینی بحران میں ملوث کسی حکومتی ذمہ دار کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی، چوری بھی ہے اور سینہ زوری بھی ہے۔پہلے دن ہی میثاق معیشت کی بات کی تھی، آج سب مہنگائی کی دہائی دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے وزرا کہتے ہیں لوگوں کا سامنا کیسے کریں ؟ پاکستان کی تاریخ میں اتنا قرض نہیں لیا گیا۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں انہیں پتا ہے چینی مافیا کے پیچھے کون ہے ؟ اگر اس بحران میں بھی (ن) لیگ ملوث ہوتی تو ابھی تک کارروائی ہو جاتی، سچ خان صاحب کو ہضم نہیں ہوتا، مہنگائی 14.6 فیصد ہوگئی
حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس
حمزہ شہبا زنے مزید کہا کہ ہم نےنظام اورجمہوریت کی خاطرحلف اٹھایا،آج آٹےکےایک تھیلےکےلیےعام پاکستانی سسک رہا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں کوچھورہی ہیں،
واضح رہے کہ حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سمیت دیگر مقدمات میں گرفتار ہیں، انہیں نیب نے گرفتار کیا تھا، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے انکے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے ہیں جس کے بعد وہ پنجاب اسمبلی پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کی