اور اب ایک اور خواجہ کی باری، نیب نے طلب کر لیا،نوٹس میں کیا کہا؟
اور اب ایک اور خواجہ کی باری، نیب نے طلب کر لیا،نوٹس میں کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائداثاثوں کا کیس،نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کوطلب کرلیا، نیب راولپنڈی نے خواجہ آصف کو 18 دسمبرکوطلب کیا .
نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف اپنےاوراہلخانہ کے اثاثوں کا ریکارڈ ساتھ لائیں، خواجہ آصف اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کریں.
قبل ازیں نیب نے ن لیگ کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی اہلیہ اوران کے بیٹے کو طلب کر لیا،نیب نےکینٹ ویوہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں طلب کیا،
نیب نے خواجہ آصف کی اہلیہ اور انکے بیٹے کو سیالکوٹ میں بنائی گئی ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ،اراضی پرقبضہ اورمبینہ غیرقانونی فروخت کاالزام ہے سابق میئرسیالکوٹ توحید اختر چودھری کو بھی کل 11 بجے طلب کیا گیا ہے،سوسائٹی میں 150 کنال منظورشدہ زمین موجود،400 کنال فروخت کی گئی.
واضح رہے کہ گیپکو ملازمین کی بھرتیوں میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کا ایف آئی اے نے نوٹس لے لیا ہے،گیپکو ملازمین کی بھرتیاں 2015 میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے دورمیں ہوئیں،بھرتی ہونے والے بیشتر ملازمین خواجہ آصف کے انتخابی حلقے سے ہیں.
ایف آئی اے نے بھرتیوں میں کرپشن اور بےضابطگیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تحقیقات میں خواجہ آصف کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے،بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کیلئےسی ای او گیپکو کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا،ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 2015میں ہونےوالی بھرتیوں کا ریکارڈ فوری فراہم کیا جائے،
وزیراعظم بات کرنے کو ہی تیار نہیں، خواجہ آصف نے ظاہر کی بے بسی
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر نیب میں مقدمات چل رہے ہیں، نواز شریف کو سات برس کی سزا ہو چکی، شہباز شریف ضمانت پر ہیں، مریم نواز بھی ضمانت پر ہیں، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ مختلف کیسز میں جیلوں میں ہیں، احسن اقبال کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں، اب خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا آغاز ایف آئی اے نے شروع کر دیا ہے.