خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ بنے گی۔فیصل کریم کنڈی نے مقامی ٹی وی سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے عید پر کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اب بہت لیٹ ہو گیا ہے، مشکل ہے اب وزیراعلیٰ سے روابط ہوں مگر ناممکن نہیں۔گورنر کے پی نے مزید کہا کہ بجٹ پر پیپلز پارٹی اور حکومت میں مذاکرات جاری ہیں، اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو بجٹ کی منظوری میں ساتھ دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا کام حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے، باجے بجا کر اپوزیشن واک آؤٹ کرے گی، بجٹ حکومت منظور کرا لے گی۔فیصل کریم نے مزید کہا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کا ہے، قرض لیتے ہیں تو ان کی باتیں ماننی پڑتی ہیں، حکومت نے کوشش کی کہ اچھا بجٹ دے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا یہ کہنا خوش آئند ہے کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved