مزید دیکھیں

مقبول

چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا آغاز

چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا آغاز...

پہچان پاکستان نے سجائی ادبی ایوارڈز کی محفل

لاہور، پاکستان کا ثقافتی دارالحکومت، ہمیشہ سے ادبی...

آب زم زم کو صاف رکھنے کیلئے جدید ترین عالمی ٹیکنالوجیز کا استعمال،جدید بوتلیں بھی متعارف

سعودی عرب کی انتظامیہ نے رمضان سے قبل آب زم زم کو زیادہ دیر تک محفوظ بنانے کیلئے جدید بوتلیں متعارف کرادیں ۔

باغی ٹی وی: "العربیہ” کے مطابق مسجد الحرام میں آب زم زم کو آلودگی سے بچانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے یہ جدید خودکار سسٹم پانی نکالتا،صاف کرتا اور تقسیم کرتا ہے۔

المسجد الحرام کی انتظامیہ اس بابرکت پانی کی حفاظت، کنویں سے نکلنے کے بعد اسے آلودگی سے بچانے اور زائرین تک پہنچانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔

زمزم کے کنویں سےالمسجد الحرام اورمسجد نبوی کے زائرین تک زمزم کےبابرکت پانی کاسفر کئی مراحل سےگزرتا ہے یہ مراحل پاکیزگی اور جراثیم کشی پر مبنی ہوتے ہیں زمزم کے کنویں سےکچے پانی کو دو بڑے پمپوں کے ذریعے پمپ کر کے 360 کیوبک میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےنکالا جاتا ہےاس پانی کوکنگ عبداللہ واٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں پمپ کیاجاتا ہےاس پمپ میں پانی کوذخیرہ کیا جاتا ہےیہاں جراثیم کشی کا کام بھی انجام پاتا ہے پھر زمزم کے پانی کو زمزم کے ذخیرہ سٹیشن اور شاہ عبد العزیز سبیل سٹیشن روانہ کردیا جاتا ہے۔

زمزم کے پانی کی خصوصیات کو برقرار رکھنے اور ان کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ایک اہم مرحلے سے قبل پانی کے نمونے لے کر اس کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس بابرکت پانی کو سفر کے تمام مراحل میں نمونے لے کر جانچا اور استعمال کیا جاتا ہے۔ لیے گئے نمونوں کا تجزیہ کا جاتا ہے اور یقینی بنایا جاتا ہے کہ یہ پانی محفوظ اور آلودگی سے پاک ہے۔ ان مراحل میں آب زم زم کی مفت دستیابی کا بھی دھیان رکھا جاتا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی انتظامیہ نے رمضان سے قبل آب زم زم کو زیادہ دیر تک محفوظ بنانے کیلئے جدید بوتلیں متعارف کرادیں ہیں-

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق حرم شریف اور مسجد نبویؐ کے امور کے صدر ڈاکٹر شیخ عبدالرحمان السدیس نے دیگر حکام کے ہمراہ حرم شریف میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں شیخ عبدالرحمان نے آب زم زم کیلئے جدید بوتلوں کا افتتاح کیا۔

شیخ السدیس نے تقریب سےخطاب میں زائرین میں زمزم کی بوتلوں کی تقسیم کیلئے صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھنے کی اہمیت پر زور دیااس تقریب کے دوران حرم شریف اور مسجد نبویؐ کے زائرین تک آب زمزم پہنچانے والی ’ زمزم آب رسانی ‘ کی انتظامیہ کے کردار کو بھی سراہا گیا-