مزید دیکھیں

مقبول

ننکانہ : آئرلینڈ کی سفیر اور وزیر مملکت کا گوردوارہ جنم استھان کا دورہ

ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ...

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹیکسوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے بجلی کے بلوں کے ذریعے...

حافظ نعیم کا پاکستان میں حماس کو دفتر کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا...

پی ٹی آئی کو کرش کرنے کیلئے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان...

چور دروازے سے کیوں آئے؟ اب گھیراو ہو گا، مریم نواز نے اعلان کر دیا

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ تنقید برداشت نہیں کر سکتے تو چور دروازے سے کیوں‌آئے؟ اب تمہارا گھیراو ہو گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو جماعت 5 سسل لگاتار دن رات منتخب حکومت پر حملے کرتی رہی جس کے سپورٹرز نے سوشل میڈیا پر 5 سال طوفان بدتمیزی مچائے رکھا اس جماعت سے آج تنقید برداشت نہیں ہو رہی۔ وکلاء کی ذمہ داری لگا دی گئی ہے مگر مسلم لیگ ن کو بطور جماعت کارکنان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ پر کہا کہ سپریم کورٹ کے معزز ترین جج کے خلاف سوشل میڈیا پر بغیر کسی ثبوت کے کردار کشی کی بدترین کیمپین چلانے پر FIA حرکت میں آئے گا یا نہیں ؟ یہ کیمپین خود حکومت کی جانب سے کی گئی۔ شرمناک !

مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ پر کہا کہ اعلی سیاسی قیادت سے لے کر پارٹی کارکنوں تک کی گرفتاریاں۔ اسمبلی کو کنٹینر میں بدل دینا۔ انتقام اور ریاستی دہشت گردی کو ہوا دینا۔ یہ نالائق اعظم نہیں، فاشسٹ اعظم بھی ہے۔ جب تمہیں پتہ تھا کہ تم تنقید برداشت نہیں کر سکتے تو کیوں چور دروازے سے آئے؟ اب تمھارا گھیراو ہو گا انشاءاللہ !

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے کارکن کو گوجرانوالہ سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی وجہ سے گرفتار کیا ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan