وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کیا وجہ ہے ترقی ہوتے ہی احتجاج شروع کردیا جاتا ہے؟

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر بیرسٹر گوہر سے رابطہ ہوچکا،اب کسی نے احتجاج کیا تو گرفتاریاں بھی ہوں گی ،اب جو آئے گا وہ گرفتار ہوگا ،املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ،جن افسران نے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیا ان سے سختی سے نمٹا جائیگا ،اسلام آباد میں کسی ریلی، جلسے کی اجازت نہیں ، سخت قانونی کارروائی ہوگی ،وضاحت سے کہہ رہا ہوں تحریک انصاف سے کسی لیول پر بات چیت نہیں ہو رہی،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کو اپنے صوبے میں دھیان دینا چائیے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کے منصوبے نہیں بنانے چائیں ،خیبر پختونخوا میں آگ لگی ہوئی، کرم میں لاشیں اٹھائین، وہ بھی قوم کے بچے تھے،و زیراعلیٰ اڈیالہ ایسے پہنچتے جیسے ننھیال ہے، آپکی دھرتی پر خون گرا وہاں جائیں لوگوں کے سروں پر ہاتھ رکھیں، کرم میں امن و امان کی میٹنگ کریں، لوگوں کو تسلی دیں، لیکن ایسا کچھ نہیں، خیبر پختونخوا میں فوج کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں، جو فوجی جوان شہید ہوئے انکے بچے شہید ہوئے، آپ کے بچوں کی خاطر انہوں نے جان دی اور آپ یہاں لشکر کشی کر رہے ہیں، اسی ادارے کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں، پولیس کا کام ہے کہ امن و امان یقینی بنائے لیکن وہاں فوج دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہے،

عطا تارڑ کا مزید کہناتھا کہ ملک دشمنی اب نہیں چلے گی،کسی کو امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

بشریٰ پر مقدمہ کروانےوالا خود بھی مجرم نکلا

بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

بشریٰ کے” جن” تو آ جائیں گے،دیو اور پریاں کہاں سے آئیں گی؟کیپٹن ر صفدر

عمران خان اِس وقت لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں،عظمیٰ بخاری

سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

Shares: