سینیٹر فیصل جاوید خان نے انکشاف کیا ہے کہ اب پاکستانی ڈرامے بھی ترکی میں دکھائے جائیں گے۔

باغی ٹی وی : سینیٹر فیصل جاوید خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر رمضان کے دوران روزانہ شام کو 7:45 منٹ پر ترک ڈرامے ’دیریلش ارطغرل‘ کی نئی اقساط دکھائی جائیں گی۔


انہوں نے ارطغرل سیریز کو ترکی کی تاریخ کا ایک حیرت انگیز سفر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیریل اسلامی عقیدے اور ثقافت کی بہترین نمائش ہے۔

اس ٹوئٹ کے بعد فیصل جاوید خان نے ایک اور ٹوئٹ میں تمام پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور ترکی کی تفریحی صنعتوں کے مابین علم، خیالات، ہنر اور کونٹینٹ (نشریاتی مواد) کے دو طرفہ تبادلے کے طور پر ترکی میں ایک پاکستانی پروڈکشن کو ترک زبان میں ترجمہ کرکے ترکی میں نشر کیا جائے گا۔

Shares: