واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے ون آن ون چیٹس میں ایونٹ آرگنائز کرنے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا، جو پہلے صرف گروپس اور کمیونیٹیز میں دستیاب تھا۔
واٹس ایپ بیٹاکے مطابق، اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی دوست یا رشتے دار کے ساتھ کسی ٹاسک کی ڈیڈلائن طے کر سکیں گے، اور واٹس ایپ دونوں کو وقت پر یاد دہانی بھی کرائے گا۔یہ نیا فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں ہے اور اس کا مقصد گوگل کیلنڈر جیسی ایپس کو ٹکر دینا ہے۔ تاہم، یہ تمام صارفین کے لیے کب دستیاب ہوگا، اس بارے میں کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا.
دوسری جانب پیغام رسانی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پیراگون سلوشنز نامی ایک اسرائیلی کمپنی نے واٹس ایپ استعمال کرنے والے تقریباً 100 صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے فون ہیک کیے ہیں۔ واٹس ایپ مالکان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہیکرز نے گریفائٹ نامی ایک طاقتور ٹول کا استعمال کیا جو صارف کے کسی بھی چیز پر کلک کیے بغیر ڈیوائسز میں داخل ہو سکتا ہے۔
واٹس ایپ نے دعویٰ کیا کہ صحافیوں اور کارکنوں سمیت تقریباً 90 افراد کے فونز کو ممکنہ طور پر ہیک کیا گیا۔ اگرچہ واٹس ایپ نے یہ واضح کہ متاثر ہونے والے افراد کا تعلق کہاں سے ہے۔ حکام نے صرف اتنا بتایا کہ اسرائیل کمپنی کا ہدف سول سوسائٹی اور میڈیا کے ارکان تھے۔ واٹس ایپ نے ذمہ دار کمپنی پیراگون کے خلاف بھی ایک انتباہی خط بھیج کر اور انہیں جوابدہ ٹھہرانے کے لیے قانونی آپشنز کی تلاش میں کارروائی کی۔
انگلینڈ کو بدترین شکست،بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
پیمرا میں وفاق اور چاروں صوبوں سے ممبران کی تعیناتی
جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا
افغانستان :امریکی انخلا کے بعد پونے 4 ارب ڈالر کی امداد خرچ ہونے کا انکشاف