قصور
ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں ابابیل یونین، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز،ینگ نرسز ایسوسی، کے زیر اہتمام حرمت قرآن ریلی،توہین قرآن کی مذمت کی گئی
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں ابابیل یونین،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حرمت قرآن ریلی نکالی گئی جس میں سویڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
شرکاء نے عظمت قرآن کے حق میں نعرے لگائے
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمر مغل و دیگر نے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ فی الفور سخت اقدامات کرے اور سویڈن کا بائیکاٹ کیا جائے اور حکمران ایسا سخت گیر رویہ اپنائیں کہ کل کو کسی کی بھی اتنی جرآت نا ہو سکے کہ وہ شعائر اسلام کی توہین کر سکے
شرکاء نے سویڈن کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری یک جان ہو کر عالم کفر کا مقابلہ کرے