ا بیٹ آباد کے علاقے دیسال میں خاتون کے ساتھ غیر انسانی سلوک کےمقدمہ میں مزید پیشرفت، پولیس کے مطابق تھانہ بگنوتر پولیس نے خاتون کے شوہراوردیور کو بھی گرفتا کر لیا ہے جس کے بعد مقدمہ میں درج چاروں ملزمان پولیس کے ہاتھ لگ گئے۔
پولیس کے مطابق 32 سالہ خاتون کو اس کے سسرال والے چند ماہ سے بکریوں کے باڑے میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ، اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں جبکہ خاتون کو مسلسل غیر معیاری کھانا دینے سے خاتون کی حالت انتہائی لاغر ہو چکی تھی۔ خاتون کی درخواست پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور بگنوتر پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کیں جس پر ڈی ایس پی گلیات سراج خان کی نگرانی میں ایس ایچ او بگنوتر زبیر شاہ نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے واقعے میں ملوث خاتون کی ساس یاسمین بی بی اور دیور فہمید کو فوری گرفتار کر لیا تھا جبکہ مقدمہ میں مطلوب ملزمان خاتون کے شوہر حمید اور دیور شانی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف تھانہ بگنوتر میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
ابیٹ آباد خاتون کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والا شوہر گرفتار
