پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بیٹوں نے بھی ضمانت کے لئے درخواست دائر کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد اس کے بیٹوں نے گرفتاری کے ڈر سے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی،خورشیدشاہ کے دو بیٹوں اورمبینہ فرنٹ مین نے ضمانت کے لئےعدالت سے رجوع کرلیا
خورشید شاہ کے دو بیٹوں زریق شاہ اور فرخ شاہ نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ خورشیدشاہ کی گرفتاریوں کے بعد انکی بھی گرفتاریوں کاخدشہ ہے،نیب تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے تیارہیں مگرضمانت دی جائے،
خورشیدشاہ کے مبنیہ فرنٹ مین سیدقاسم علی شاہ نےبھی ضمانت کی درخواست دائرکردی ہے .
ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری
آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے
آصف زرداری خورشید شاہ ملاقات،نیب افسر نے کہا ریمانڈ ملا ، ملاقات کی اجازت نہیں
قومی اسمبلی اجلاس، خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ آ گیا
واضح رہے کہ نیب نے خورشید شاہ کوبنی گالہ سے گرفتار کیا تھا،خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام ہے.
خورشید شاہ نے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، تا ہم نیب نے انہیں گرفتار کر لیا خورشید شاہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے
نیب سکھر نے خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست کو انکوائری کا آغاز کیا تھا۔