ایبٹ آباد:پولیس کی پھرتیاں:پیٹی بھائی کوبچانےکےلیےشریف شہری کوجیل بھیج دیا

0
68

ایبٹ آباد :ایبٹ آبادپولیس کی پھرتیاں:پیٹی بھائی کوبچانے کےلیےشریف شہری کوجیل بھیج دیا،اطلاعات کےمطابق ایبٹ آباد میں پولیس نے اپنے ایک افسرا کے خلاف ہونے والی انکوائری کا بڑے عجیب انداز میں بدلہ لیا ہے ،

باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عمرفیاض نامی ایک نوجوان نے ڈی پی اوایبٹ آباد اور آئی جی کے پی کودرخواست ارسال کی ہے جس میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ کی حقیقت آشکار کی ہے ، عمرفیاض نے اپنی گزارشات میں کہا ہے کہ وہ حویلیاں ٹوٹل پٹرول پمپ پرکھڑا تھاکہ ایک پولیس والے نے ایک عورت کو ساتھ لیا اورمیری گاڑی میں بیٹھ گیا

اس درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کے بعد اس پولیس والے نے جو کہ شراب کے نشے میں لت پت تھا مجھ سے کرایہ پوچھا تو میں نے عرض کیا کہ مجھے کرائے کا نہیں پتہ ،میں کبھی کرائے پر گاڑی لے کرنہیں گیا ،جس پرپولیس والے نے مجھے گالیاں دیں اور دھمکیاں بھی دیں ، اس موقع پر اس پولیس اہلکار جس کا نام آفتاب تنولی ہے نے جواپنے ساتھ گاڑی میں عورت بٹھائی تھی اس نے مجھے بڑے دھمکی آمیز انداز میں کہا یہ پولیس والا ہے ، جس طرح کہتا ہے اس کی بات مان لیں

 

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمرفیاض نے درخواست میں کہا ہے کہ اس کے بعد مجھے اس پولیس اہلکار نے دھمکیاں دیں ، اس موقع پر وہاں موجود کچھ لوگوں کا کہنا تھاکہ یہ پولیس اہلکار ایک گندے کردار کا مالک ہے

یاد رہے کہ اس درخواست کے خلاف پولیس اہلکاروں نے اپنے ساتھی کا دفاع کرنے اور اس کوبچانے کے لیے سائل کو موقع پاکرپریشان کرنے کی کوشش کی اور ،عمر فیاض کسی مریض کے علاج معالجے کے سلسلے میں ہسپتال پہنچے تو آفتاب تنولی کے ساتھیوں نے موقع پا کر عمرفیاض کی گاڑی لے گئے اورپھر اس پرایف آئی آر کاٹ کراسے جیل بھیج دیا ہے

اس موقع پر یہ بھی یاد رہے کہ دو دن گزرگئے ہیں ، ابھی تک پولیس حکام نے اس شریف شہری کی درخواست کی پرواہ نہیں کی اور یہ سائل جس کا نام عمرفیاض ہے ابھی جیل میں ہے ، حالانکہ اس کے خلاف کوئی اسی شکایت نہیں کہ اس سے پولیس اس قسم کا رویہ روا رکھے

دوسری طرف ایبٹ آباد کےشہریوں کا کہنا ہے کہ اگریہ حال رہا ہے کہ ڈی پی او اور آئی جی کے پی نے ابھی تک اس شہری کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس نہیں لیا تو پھرعوام الناس کا اللہ ہی حافظ ہے ، یہ پولیس اہلکار اس طرح لوگوں کو رسوا کرتے رہیں گے اورشہری اپنی بے بسی بیان کرتے رہ جائیں گے پھر معاشرے میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں رہے گی

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

Leave a reply