ایبٹ آباد مہنگائی عروج پر،عوام مشکلات کا شکار

ایبٹ آباد منصوعی مہنگائی کا راج غریب پریشان جب محکمہ فوڈ افسران اپنے دفتروں تک محددو اشیاء خردونوش گوشت دال سبزی کے من مانے ریٹ مقرر زبح شد مرغی کا گوشت پابندی کے باوجود ڈھڑے سے فروخت جاری سرکاری نرخنامے کو دوکانداروں نے جوتی کی نوک پر رکھ دیا اگر کوئی گاہک اصرار کرئے کہ اسے زندہ مرغی زبع کر کے دیا جائے تو دوکاندار جھگڑے کرنے لگے انتظامیہ کی خاموشی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے۔

اس ضمن میں زرائع نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ شہر میں انتظامیہ کی غفلت اور لاوپروائی سے منصوعی مہنگائی کا راج ہے ہر چیز کے من مانے ریٹ مقرر ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں محمکہ فوڈ افسران اپنے دفتروں تک محددو اشیاء خردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے گوشت دال سبزی اور مرغی کے ہر دوکاندار کے الگ الگ ریٹ مقرر سرکاری نرخنامہ کو جوتی کی نوک پر رکھ دیا گیا۔

پابندی کے باوجود زبع شد مرغی کا گوشت من مانے ریٹوں پر ڈھرلے سے فروخت ہونے لگا گاہک اگر اصرار کر دے کہ اسے زندہ مرغی تول کر دیا جائے تو دوکاندار جھگڑے ہر اتر آتے ہیں جبکہ شہر میں انتظامیہ نے مہنگائی کے خلاف آنکھیں بند کر رکھیں ہیں اور غریب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے شہریوں کا مذید کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ اس منصوعی مہنگائی کو کنٹرول نہیں کرے گئی تو ہم مجبورا انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کی کال دیں گئے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے اور محکمہ فوڈ کے افسران کو بھی خواب خرگوش کی نیند سے بیدار کریں گئے۔

Comments are closed.