کوٹ مبارک :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے-عبدالعزیزکھوسہ

قائد اعظم نے غریب اور امیر کے لئے ایک ہی پاکستان بنایا تھا لیکن حکمران طبقہ کی کرپشن اور لوٹ مار سے غریب اور امیر کے لئے الگ الگ پاکستان ہے

کوٹ مبارک،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداداللہ تھہیم) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے-عبدالعزیزکھوسہ
حکومت مہنگائی کرنے کی بجائے اپنی عیاشیاں ختم کرے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم کی انتہا ہے پندرہ ماہ میں اٹھائیس فیصد سے زائد مہنگائی پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین شرح ہے ان خیالات کا اظہار امید وار چئیرمین عبدالعزیز خان کھوسہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے غریب اور امیر کے لئے ایک ہی پاکستان بنایا تھا لیکن حکمران طبقہ۔ اشرافیہ اور مافیاز نے 75 سالوں میں اپنی حرکات۔ کرپشن اور لوٹ مار سے غریب اور امیر کے لئے الگ الگ پاکستان قائم کر دیئے ہیں

اسلامی ریاست ماں جیسی ہوتی ہے شہریوں کی حفاظت اور روز گار امن و امان ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے اور سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال اور لوٹ مار کر رہا ہے اکثر کرپٹ حکمرانوں اور افسران نے بیرون ممالک اپنی جائیدادیں بنا رکھی ہیں لیکن چینی،گھی،آٹا اور پٹرول غریب عوام کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپسی لیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا

Leave a reply