لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) نوجوانوں کا بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا
لنڈی کوتل تحصیل کے علاقہ عبدالخاد کے نوجوانان گروپ نے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور کٹنگ کے خلاف لنڈی کوتل گریڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا.
اس موقع پر نوجوانان عبدالخاد گروپ کے سرکردہ رہنماؤں قاسم، عاطف شینواری اور نواب خان کا کہنا تھا کہ نیو سدوخیل فیڈر عبدالخاد ایریا کو چوبیس گھنٹے میں صرف ایک گھنٹہ بجلی دی جاتی ہیں،
نوجوانوں کو کہنا تھا کہ ایک گھنٹے بجلی میں بھی بجلی بند کی جاتی ہے جو ہمارے ساتھ ظلم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو دن کٹنگ بھی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ موسم نارمل ہے اور کٹنگ بلاجواز ہے جس کو فوری ختم کیا جائے جبکہ دیگر فیڈرز کی طرح علاقہ عبدالخاد کو بھی منصفانہ طریقہ سے بجلی دی جائے۔
انھوں نے دھمکی دی ،اگر بجلی کی منصفانہ سپلائی یقینی نہ بنائی گئی تو ہم ٹیسکو حکام کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع کریں گے۔