لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور سیاست سے مکمل کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عبدالقادر بلوچ کے استعفیٰ کے متن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ وہ پارٹی سیاست سے مکمل طور پر دستبردار ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ عبدالقادر بلوچ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حصہ تھے، جہاں وہ مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے۔ بعد ازاں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ماضی میں بلوچستان کے گورنر اور وفاقی وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر بھرتیاں، مقدمات درج کرنے کا حکم

19 جولائی کی ملک گیر ہڑتال پر تاجر تقسیم ہو گئے

فیس بک پر چوری شدہ مواد شیئر کرنے والوں کی مونیٹائزیشن بند

Shares: