مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار

0
42

کراچی: گلستان جوہر پولیس نے سنی علماء کونسل کے رہنما مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کراچی ایسٹ مقدس حیدر نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے ہمراہ پولیس کی اس کارروائی کےحوالےسےایس ایس پی ایسٹ کےدفتر میں پریس کانفرنس کی،کہا کہ 21 مارچ کی صبح دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے مولانا صوفی عبدالقیوم کو قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 201/2023 گلستان جوہر تھانے میں درج کیا گیا۔

ٹھٹھہ :پولیس کارروائی ،ڈکیتی شدہ مزدہ ٹرک اور مویشی برآمد ،ملزمان گرفتار

ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے شہر کے مختلف مقامات میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے مولانا صوفی عبدالقیوم کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدرکاکہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہےکہ مولانا صوفی قیوم کا قتل پلاٹ کے تنازع کا شاخسانہ ہےمولانا کو قتل کرنے کیلئے اجرتی قاتل استعمال کیے گئے ملزمان علی اکبر اور تنویر اُجرتی قاتل ہیں اور ماضی میں سیاسی جماعت کیلئے بھی کام کرچکے ہیں، ملزمان کو مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل کیلئے پانچ لاکھ روپے دینے کی یقین دہانی کرائی گئی-

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بارش کے پانی کی نکاسی،بس اڈوں اور مساجد کی خصوصی صفائی کے احکامات جاری

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی مگر تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ نہیں کی بلکہ اجرتی قاتل ہیں، گرفتار ملزمان 2013 میں جیل بھی کاٹ چکے ہیں۔

کراچی، مفتی کو سرمیں گولیاں ماردی گئیں،مفتی منیب الرحمان موقع پرپہنچ گئے

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک 9 میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن مولانا عبدالقیوم صوفی جاں بحق ہو گئے تھے مقتول نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے انہیں نشانہ بنایا مقتول جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹر گلستان جوہر کے مہتمم بھی تھے۔

ننکانہ :مانگٹانوالہ روڈ پر تیز رفتار دو ڈمپرٹکرا گئے

Leave a reply