کشمیربہت جلد آزاد ہونے والا ہے، عبداللہ گل کا بین الاقوامی یونیورسٹی میں خطاب

اسلام آباد:کشمیر بہت جلد آزاد ہونے والا ہے، بھارت نے کشمیر کو ہتھیانے کے لیے جو آرٹیکل 370 ختم کیا ہے وہ ہی اس کے گلے کی ہڈی بن جائے گی ، بھارت مشکل میں پھنس گیا ہے، ان خیالات کا اظہارتحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے سربراہ عبداللہ گل نے اسلام آباد میں اسلامک بین الاقوامی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران کیا

باغی ٹی وی کے مطابق عبداللہ گل نے اسلامک یونیورسٹی خواتین کیمپس میں کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کافی عرصے سے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے کشمیر پر قبضے کے منصوبے بنارہا تھا ، بھارت نے دفعہ 35 اے کو ختم کرکے آبیل مجھے مار والی غلطی کی ہے

عبداللہ گل نے مزید کہا کہ پاکستان کو معذرت خواہانہ انداز نہیں اپنانا چاہیے بلکہ اب کشمیریوں کی مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے ،پاکستان کی بقا کشمیر کی آزادی کے ساتھ مسلمہ ہے، عبداللہ گل نے مزید کہا کہ بہت جلد کشمیری بھارت کی غلامی سے آزاد ہوجائیں‌گے

Comments are closed.