دل کی پیدائشی بیماری میں مبتلا بھارت سے واپس آنے والے 9 سالہ بچے عبداللّٰہ کی اوپن ہارٹ سرجری کامیابی سے مکمل کر لی گئی۔

والد شاہد علی کے مطابق سرجری راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (AFIC) میں کی گئی۔شاہد علی نے بتایا کہ عبداللّٰہ کی 7 سالہ بہن منسا کی انجیوپلاسٹی بھی کر دی گئی ہے، جبکہ ان کی اوپن ہارٹ سرجری چھ ماہ بعد کی جائے گی۔

انہوں نے آرمی چیف، وفاقی وزیر صحت اور دیگر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے بچوں کا علاج ممکن ہو سکا۔واضح رہے کہ شاہد علی اپنے دونوں بچوں کو علاج کے لیے بھارت لے گئے تھے، لیکن پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکام نے انہیں بغیر علاج واپس بھیج دیا تھا۔

عید الاضحی پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف سندھ حکومت کی کریک ڈاؤن مہم

عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان اور ایمل ولی خان میں صلح

Shares: