وزیراعظم عمران خان نے کرکٹرعبدالقادر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں عبدالقادرکے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، عبدالقادرباصلاحیت انسان تھے،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عبدالقادراب تک کے سب سے بڑے لیگ اسپنرزمیں سے ایک تھے،عبدالقادرڈریسنگ روم کی جان تھے،عبدالقادرٹیم کواپنےمزاح اورذہانت سے محظوظ کرتے تھے.
Qadir's bowling statistics do not do justice to his genius. Had he been playing cricket now with the modern DRS system, where batsmen can be given out on the front foot as well, Qadir would have gotten as many wickets as the great Shane Warne.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 7, 2019
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر اور نامور گلگی ماسٹر عبدالقادر گزشتہ روز لاہو رمیں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔عبدالقادر کے صاحبزادے سلمان قادر کے مطابق اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے انٹر نیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ عبدالقادر نے 1977 میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ ڈبیو کیا تھا۔عبدالقادر پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر رہے انہوں نے ایک عرصہ کرکٹ میچوں کے لئے کمینٹری بھی کی ۔عبد القادر کراچی میں 15 ستمبر 1955 کو پیدا ہوئے تھے
عظمیم کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر آرمی چیف، وزیراعظم، نیول چیف اور صدر مملکت کا اظہار افسوس
عبدالقادر وزیراعظم عمران خان کے بے تکلف دوستوں میں سے ایک تھے اور دور جدید میں اس فن کو زندہ کرنے میں ان کی بولنگ نے اہم کردار ادا کیا۔ عبدالقادر نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ عمران خان کے زیر قیادت کھیلتے ہوئے ہی دی اور عمران خان عبدالقادر پر انحصار کرتے تھے۔
پاکستان قومی ٹیم کے سابق جادوگر لیگ اسپنر عبدالقادر کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔