ایف اے ٹی ایف اجلاس کے موقع پر عبدالرحمان مکی کو گرفتار کر کے بیرونی آقاوں کو خوش کیا گیا:یحییٰ مجاہد

0
44
makkiدہشتگردوں کی فہرست میں نام، عبدالرحمان مکی نے خاموشی توڑ دی

جماعةالدعوة پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے تنظیم کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کی گرفتاری پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بھارت سرکار اور دیگر بیرونی قوتوں کی خوشنودی کیلئے بزدلانہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یحییٰ مجاہد نے کہاکہ حافظ عبدالرحمن مکی پر اشتعال انگیز تقریریں کرنے کا الزام سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس کے موقع پر بیرونی آقاﺅں کو خوش کرنے کیلئے ان کی گرفتاری کا تحفہ پیش کیا گیا۔ حکومت کوچاہیے کہ وہ بیرونی قوتوں کے ہاتھوں میں کھلونا نہ بنے۔یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ جب بھی بھارت اور دیگر ملکوں کا دباﺅ بڑھتا ہے تو کبھی جماعةالدعوة پر پابندی لگاکر اثاثے قبضے میں لئے جاتے ہیں تو کبھی گرفتاریاں شروع کر دی جاتی ہیں۔ یحییٰ مجاہدنے کہاکہ جماعةا لدعوة ایک پرامن اور محب وطن جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا اور بھارتی مطالبہ پر پابندیاں لگائے جانے کے بعدبھی حکومت کی طرف سے سکول، ہسپتال، ڈسپنسریاں اور ایمبولینسیں قبضہ میں لینے پربھی کسی اشتعال انگیز ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ترجمان جماعةالدعوة نے کہاکہ رمضان المبار ک کے مقدس مہینہ میں حافظ عبدالرحمن مکی کی بلا جواز گرفتاری پر کارکنان میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ہم نے پابندیوں اور گرفتاریوں کے خلاف ہمیشہ قانون کی جنگ لڑی ہے۔ اب بھی اعلیٰ عدالتوں میں اپنا مقدمہ پیش کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی دباﺅ پر گرفتاریاں کر کے کشمیریوں کی حق میں بلند ہونے والی مضبوط آواز خاموش کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

Leave a reply