ابھی نہیں تو کبھی نہیں، بھارتی اداکار رجنی کانت کا سیاسی پارٹی بنانے اور الیکشن لڑنے کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رجنی پیپلز فورم کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کے ایک روز بعد بھارت کے سپر اسٹار رجنی کانت نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ وہ اگلے سال جنوری میں طویل مدت سے زیر انتظار سیاسی پارٹی کا اعلان کریں گے۔
رجنی کانت کا کہنا تھا کہ کہ پارٹی کی مزید تفصیلات کا31 دسمبر کے روزانکشاف کیاجائے گا۔
69سالہ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پارٹی 2021کے تاملناڈو اسمبلی الیکشن میں حصہ لے گی۔مجوزہ اسمبلی الیکشن میں لوگو ں کی بڑی مدد کے ساتھ‘ تاملناڈو میں روحانی سیاست ابھر کر آئے گی۔ اس روحانی سیاست کی خوبی دیانداری شفافیتمستقل مزاجی کی خوبیوں کے ساتھ ہوگی اور یہ ذات پا ت‘ فرقہ وارانہ نفرت سے پاک ہوگی‘ جس کو دیکھ کر یقینی طور پر حیرت ہوگی،چلو ہم ہر چیز کو بدل دیتے ہیں‘ ابھی نہیں تو کبھی نہیں ہوگا
ஜனவரியில் கட்சித் துவக்கம்,
டிசம்பர் 31ல் தேதி அறிவிப்பு. #மாத்துவோம்_எல்லாத்தையும்_மாத்துவோம்#இப்போ_இல்லேன்னா_எப்பவும்_இல்ல 🤘🏻 pic.twitter.com/9tqdnIJEml— Rajinikanth (@rajinikanth) December 3, 2020
2017میں رجنی کانت نے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کیاتھا۔ تاہم ان کی طرف سے کسی ٹھوس فیصلے نے ان قیاس آرائیوں کو جنم نہیں دیاکہ وہ سرگرم سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔ تا ہم اب انہوں نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ سیاسی پارٹی بنائیں گے اور الیکشن میں بھی حصہ لیں گے.