باغی ٹی وی : 27 فروری 2019 کو بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے پاک فوج کے بہادر افسر میجر سید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے اہم کارروائی کی، جس کے دوران بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم 11 خوارج دہشت گرد مارے گئے جبکہ 7 زخمی ہوئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں 37 سالہ میجر معیز عباس شاہ اور 27 سالہ لانس نائیک جبران اللّٰہ جام شہادت نوش کر گئے۔ میجر معیز عباس شاہ نے اس آپریشن کی قیادت کی، وہ چکوال کے رہائشی تھے اور خوارج کے خلاف متعدد آپریشنز میں اپنی بہادری اور جرأت مندی کے لیے جانے جاتے تھے۔ لانس نائیک جبران اللّٰہ کا تعلق ضلع بنوں سے تھا۔

میجر معیز وہی بہادر افسر ہیں جنہوں نے 2019 میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرائے گئے بھارتی طیارے کے پائلٹ، ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتار کیا تھا۔ واقعے کے وقت جب بھارتی پائلٹ کو مقامی شہری تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے، تو میجر معیز اور ان کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر ابھینندن کو محفوظ تحویل میں لیا اور حراست میں لے لیا۔

آئی ایس پی آر نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

بھارت کا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا بدترین ریکارڈ

نئی دہلی میں فلسطین حامی تنظیموں کا احتجاج، اسرائیلی مظالم اور مودی حکومت پر شدید تنقید

ٹرمپ امریکی میڈیا پر برہم، غلط خبریں نشر کرنے کا الزام

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عوام سڑکوں پر، طمانیت اور سکون کی لہر دوڑ گئی

وزیراعظم شہباز شریف کا شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے اظہارِ یکجہتی

Shares: