اب ہو گا دما دم مست قلندر،پاکستان عوامی تحریک کا ایک بار پھر ملک گیر احتجاج کا اعلان
پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں درج ذیل فیصلے کیے گئے.
17 جون 2021 کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی منائی جائے گی ،سانحہ ماڈل کیس میں انصاف نہ ملنے پر ملک بھر میں پرامن احتجاج کیا جائے گا .ضلعی صدر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی انسانی حقوق کمیٹی کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف اور غیر جانبدار تفتیش کے لئے خط دےگا اور وفد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی منتخب باڈی کو مظلوموں کی آواز بننے کی استدعا کرے گا ، کورکمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں کے الیکشن میں حصہ لیا جائے گا اور ہر سیٹ پر امیدوار کھڑے کئے جائیں گے
کور کمیٹی کے اجلاس میں فلسطین کے عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرنے پر ملک بھر کی تنظیمات اور کارکنوں کو مبارک باد دی گئی .عوامی تحریک کے ورکنگ پلان کی تیاری کے لیے سیکرٹری جنرل کی سربراہی کمیٹی قائم کی گئی، ممبران کے لیے راجہ زاہد محمود ، نوراللہ صدیقی ،عارف چودھری کو نامزد کیا گیا کور کمیٹی نے کارکنان کی تربیت کے لئے ٹریننگ ورکشاپ منعقد کرنے کی منظوری دی تنظیمات کی کارکردگی کے جائزہ کےلیے عارف چودھری پروفارمہ تیار کر کے آرا کےلیے گروپ میں شیئر کریں گے .کور کمیٹی کے اجلاس میں میاں ریحان مقبول کے والد کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی