مزید دیکھیں

مقبول

بیلیز میں طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنیوالا امریکی شہری ہلاک

بیلیز: حکام کے مطابق، امریکی ریاست سے تعلق رکھنے...

فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے...

اداکارہ نرگس کی درخواست پر عابدہ عثمانی و دیگر پرمقدمہ درج

اداکارہ نرگس نے سائبر کرائم ایف آئی اے میں ہتک عزت کامقدمہ درج کرادیان،رگس کی طرف سے سائبر کرائم میں دی گئی درخواست میں دفعہ 20, 21, اور 511 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی-

ایف آئی اے لاہور میں ایک اہم شکایت درج کی گئی ہے جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غزالہ ادریس عرف نرگس نے سوشل میڈیا پر اپنی عزت و وقار کو نقصان پہنچانے کی شکایت کی ہے۔ شکایت نمبر 4080/2024 مورخہ 13 نومبر 2024 کو درج کی گئی، جس میں اداکارہ نرگس نے الزام عائد کیا کہ کچھ افراد نے جان بوجھ کر ان کے خلاف جھوٹے، بدنام کن اور توہین آمیز بیانات پھیلانے کی مہم شروع کی ہے۔شکایت کنندہ غزالہ ادریس نے کہا کہ ان افراد کی فہرست میں مریم علی حسین، نگار چوہدری، عابدہ عثمانی، مہرین سبطین، بلال ظفر، عاطف ملک، شکیل زاہد، سلمان قریشی، جواد شاہ اور زنیرا ماہم شامل ہیں، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے خلاف نازیبا مواد شیئر کر رہے ہیں۔ ان افراد نے جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ منشیات کے استعمال میں ملوث ہیں، جبکہ یہ الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔

شکایت کنندہ کے مطابق، ان افراد نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پوسٹس شیئر کیں جن میں غزالہ ادریس کے بارے میں توہین آمیز، گندی زبان استعمال کی گئی ہے، جس سے ان کی عزت و وقار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان ویڈیوز میں جنسی طور پر توہین آمیز زبان استعمال کی گئی اور ان پر جذباتی طور پر حملے کیے گئے ہیں۔ ان ویڈیوز میں غزالہ ادریس کو "ڈرامہ کوئین” اور "نرگس کو ڈانس سکھانے والی” جیسی توہین آمیز اصطلاحات سے نوازا گیا ہے۔ایف آئی اے نے شکایت کے بعد ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کی، جس میں یہ واضح ہوا کہ 3 نومبر 2024 کو یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جس کا عنوان "نرگس کو ڈانس سکھانے والی اداکارہ عابدہ عثمانی کے نرگس کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات” تھا۔ اس ویڈیو میں غزالہ ادریس کے خلاف توہین آمیز مواد موجود تھا، جس کی مدت 11 منٹ 13 سیکنڈ تھی اور ویو کی تعداد 141,000 سے زائد تھی۔ اس کے علاوہ ٹک ٹاک پر بھی کئی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں غزالہ ادریس کے خلاف بدنام کن زبان استعمال کی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے اس معاملے میں مزید تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شکایت کنندہ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق، عابدہ عثمانی (جو کہ ناصیرہ رانی کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں) کو اس مہم میں ملوث پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، دیگر ملزمان جیسے مریم علی حسین، نگار چوہدری، عابدہ عثمانی اور دیگر افراد کے کردار کا تعین تحقیقات کے دوران کیا جائے گا۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق، عابدہ عثمانی کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت سیکشن 11، 20، 21(d) اور 24 اور پاکستان پینل کوڈ (PPC) کے سیکشن 500 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان الزامات میں دھمکیاں، نفرت انگیز تقاریر، اور جنسی طور پر توہین آمیز مواد شامل ہے ایف آئی اے نے 4 دسمبر 2024 کو عابدہ عثمانی کے خلاف ایف آئی آر نمبر DD/CCW/RC-LHR/2024/3078 درج کر لیا ہے مقدمے کی تحقیقات ایف آئی اے کے سب انسپکٹر یاسر رمضان کو سونپ دی گئی ہیں، اور ایف آئی آر کی کاپیاں متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

[pdf-embedder url=”https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2024/12/CamScanner-12-04-2024-17.35-1.pdf” title=”CamScanner 12-04-2024 17.35 (1)”]

قبل ازیں اداکارہ نرگس اپنے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایف آئی اے سائبرکرائم کے دفتر میں پیش ہوئیں جہاں ساتھی اداکارہ مریم علی حسین اور عابدہ عثمانی کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمے کی درخواست دائر کی تھی اداکارہ نرگس نے مقدمہ درج کرنے کے لیے دی جانے والی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عابدہ عثمانی اور مریم علی حسین نے ہتک عزت کی ہے-

عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت، شہریوں کا احتجاج

عابدہ عثمانی کی سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید ،علامہ ہشام الہی ظہیر کا موقف

اداکارہ نرگس پر تہمت،عابدہ عثمانی توبہ کرے،معافی مانگے،فتویٰ جاری

عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت،مولانا ناصر مدنی کا بیان بھی آگیا