انتخابات کرانے کےوعدوں میں تاخیر: بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کیخلاف ریلی

محمد یونس نے نئے قومی انتخابات کے لیے کسی ٹائم فریم کا خاکہ نہیں دیا
0
45
haseena wajid

ڈھاکا: انتخابات کرانے کے وعدوں میں تاخیر کے باعث کی حزب اختلاف کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ہزاروں کارکنوں اور رہنماؤں نے ملک کے دارالحکومت میں ایک انتخاب کے ذریعے جمہوری منتقلی کا مطالبہ کرنے کے لیے ریلی نکالی ہے۔

باغی ٹی وی : ملک کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد بنگلہ دیش میں عبوری حکومت تشکیل پائی اور نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس نے اس کی ذمہ داری اٹھائی، انہوں نے اپنی پہلی تقریر میں انتخابات کرا کر جمہوری منتقلی کا وعدہ کیا تھا لیکن اپنی حالیہ تقاریر میں محمد یونس نے نئے قومی انتخابات کے لیے کسی ٹائم فریم کا خاکہ نہیں دیا اور کہا کہ جب تک عوام چاہیں گے کہ وہ اقتدار میں رہیں گے۔

جس پر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے کارکن ڈھاکا میں بی این پی کے صدر دفتر کے سامنے جمع ہوئے جہاں انہوں نے نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

دنیا کی معمر ترین بلی انتقال کر گئی

ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت نے الیکشن کمیشن سے لے کر مالیاتی اداروں تک ملک کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں لیکن بڑی سیاسی جماعتیں بشمول بی این پی، جس کی سربراہی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کر رہی ہیں، چاہتی ہیں کہ نئے انتخابات جلد ہی ہوں۔

پی ٹی آئی کا 7 اکتوبر کو کراچی میں جلسے کا فیصلہ

Leave a reply