فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج

عدالت نے مقدمے کی پیروی نہ کرنے پر اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی
0
38
nazish jahangir '

لاہور: لاہور کی سیشن عدالت نے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

باغی ٹی وی : لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ اذان اسود ہارون کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مقدمے کی پیروی نہ کرنے پر اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی، جبکہ شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں اداکارہ اذان اسود کی مدعیت میں فراڈ کے الزام کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ اذان اسود نے دعوی کیا ہے کہ نازش جہانگیر نے مدعی سے25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیےادھار لی تھی لیکن اب تک انہیں رقم اور گاڑی واپس نہیں کی-

باجوڑ : پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی

لگتا ہے پاکستانی کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے،چاہت فتح علی خان

پنجاب کے بیشتراضلاع میں تیز بارشیں،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Leave a reply