بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ، تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ دو سرکاری گواہوں نے بیان دیا کہ 7مئی کو شام پانچ بجے زمان پارک میٹنگ ہوئی ،گواہوں نے بیان دیا کہ میٹنگ میں پی ٹی آئی لیڈرشپ کے پندرہ لوگ موجود تھے ،میٹنگ میں بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا ،میٹنگ میں ہدایات دی گئیں کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری ہوئی تو ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں ورکز کو اکٹھا کیا جائے ،میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ گرفتاری پر فوجی تنصیبات سرکاری عمارتوں پر حملہ کرکہ حکومت کو پریشرائز کیا جائے گا ،نو مئی کو اسلام آباد روانگی وقت پر بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو بیان دیا کہ اگر انہیں گرفتار کیا تو ملکی حالات سری لنکا کے جیسے ہونگے، پراسکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کے ویڈیو پیغامات کا ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کرایا پراسکیوشن کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیس یہ ہے کہ انہوں نے نو مئی کی منصوبہ بندی کی ،پراسکیوشن کا کیس یہ بھی کہ پی ٹی آئی ٹاپ لیڈرشپ نے منصوبہ بندی سے اتفاق کیا ماڈرن ڈیوائسز کے ذریعے پیغام آگے پہنچایا،بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اشتعال انگیزی کیلئے بنائی گئی ویڈیو میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہونے ہیں درخواست گزار کے وکیل کا کہنا کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا اس دلائل میں وزن نہیں،مجرمانہ سازش سے پر امن اجتماع بھی دہشتگرد بن جاتا ہے اشتعال انگیز پیغام دینا اور اسے آگے پھیلا کر آرمی تنصیبات ، جناح ہاؤس اور سرکاری عمارتوں پر حملہ دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے ،درخواست گزار اس فعل سے اپنے قانون پر عملدرآمد کے بنیادی حقوق کھو بیٹھا ہے،
عبوری ضمانت اس کا حق نہیں جس نے حکومت کا تختہ الٹنے کےلیے سازش کی،عدالت
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ عبوری ضمانت معصوم فرد کا حق ہے ،عبوری ضمانت اس درخواست گزار کا حق نہیں جس نے پی ٹی آئی کی دیگر قیادت سے ملکر سازش کرکے ریاست کے خلاف جنگ کی ،عبوری ضمانت اس کا حق نہیں جس نے حکومت کا تختہ الٹنے کےلیے سازش کی،درخواست گزار کو مبینہ جرم سے تعلق ثابت کرنے کےلیے مناسب گراؤنڈ موجود ہے،بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کی جاتیں ہیں .
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی تینوں مقدمات میں ضمانتیں مسترد کر دیں،عدالت نے عمران خان کی جناح ہاوس،عسکری ٹاور اور شادمان تھانہ میں ضمانتیں مسترد کردی ہیں.
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
واضح رہے کہ نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، عسکری تنصیات پر حملے کئے تھے، منظم منصوبہ بندی کے تحت شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، نو مئی کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے، کئی جیلوں میں تو کئی مفرور ہیں، عام انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ بن گئے ہیں تا ہم پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں نو مئی میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان مشکل میں ہیں.
9مئی مقدمات: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر
عمران ،قریشی کو نومئی کے مقدمات میں چالان کی نقول تقسیم
سانحہ نو مئی کے چھے مقدمات میں اہم پیشرفت
9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری