اسلام آباد:ابرار الحق فارغ، شاہد احمد لغاری چیئرمین ہلال احمر پاکستان مقرر،اطلاعات کے مطابق حکومت نے چیئرمین ہلال احمد پاکستان ابرار الحق کو عہدے سے ہٹادیا۔

نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کو آرڈی نیشن حکومت پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ابرار الحق کو چیئرین ہلال احمر پاکستان کے عہدے سے ہٹادیا۔

 

 

https://twitter.com/MirzaAdeelPTI/status/1565324161433698306?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1565324161433698306%7Ctwgr%5E15384ff5fb7537a426bc5027d9e0e49044c46a46%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40006663

صدر مملکت نے بطور صدر ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کو تین سال کیلئے چیئرمین ہلال احمر پاکستان مقرر کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد احمد لغاری کی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

 

 

واضح رہے کہ ابرار الحق نے آج بطور چیئرمین ہلال احمر پاکستان سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کی تھیں۔معروف گلوکار ابرار الحق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور مستعفی رکن قومی اسمبلی ہیں۔

 

 

یاد رہے کہ وزارت ماحولیات تبدیلی کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے  سیلاب سے ملکی معیشت کو ابتدائی تخمینہ کئ مطابق 10 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

وزارت ماحولیات تبدیلی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں سیلابی ہنگامی صورتحال نویں ہفتے بھی جاری ہے، اور ملک کا 70 فیصد حصہ زیرآب ہے، پاکستان کے جنوبی حصوں میں کئی مقامات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث صحت سے متعلق خدشات بھی سامنے آرہے ہیں، دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب ہیں، سیلاب سے اب تک 1200 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 3000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے ملک کے مختلف حصوں میں 5000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ 243 پل تباہ ہوگئے ہیں۔

سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہے اور 10 لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔

وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہوا ہے، سندھ کا 90 فیصد اور ملک کی کل فصلوں کا 45 فیصد حصہ زیر آب ہے

Shares: