fbpx

ابصار عالم پر فائرنگ کا معاملہ ، ڈی آئی جی آپریشنزنے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی

ابصار عالم پر فائرنگ کا معاملہ ، ڈی آئی جی آپریشنزنے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی

باغی ٹی وی :اسلام آباد ،سینئر صحافی ابصار عالم پر فائرنگ کے وقوعے کا معاملہ۔ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ڈی آئی جی آپریشنزکی زیرنگرانی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی

ترجمان اسلام آباد پولیس ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرے گی۔ آئی جی کی ہدایت
نے ہدایت کی ہے کہ ٹیم وقوعہ میں ملوث ملزم کا سراغ لگانے کے لئے تمام سائنسی اور فارنزک طریقے استعمال کرے،

واضح رہے کہ سینئر صحافی ابصار عالم پر اسلام آباد کے ایف الیون پارک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے ابصار عالم زخمی ہوگئے جس کے بعد ان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا . پولیس کے مطابق .ابصار عالم کے پیٹ میں گولی لگی،،ابصار عالم ایف 11 پارک میں واک کررہےتھےکہ نامعلوم افراد نےفائرنگ کردی، پولیس کا کہنا تھا کہ ابصار عالم کے پیٹ میں گولی لگی، حالت خطرےسےباہرہے،

سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے اس بارے کہا کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہاہے ، سابق چیئرمین پیمرا،وہ شخص مجھ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا ،

شیخ رشید نے ابصار عالم پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.