کندھ کوٹ :ڈیوٹی سے غیر حاضر 37 لیڈی ڈاکٹرز کے اس طرز عمل کے خلاف پیرامیڈکس کااحتجاج

کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار مختیار احمد اعوان کی رپورٹ )ضلع کشمور میں ڈیوٹی سے غیر حاضر 37 لیڈی ڈاکٹرز کے اس طرز عمل کے خلاف جوائنٹ پیرا میڈیکل اسٹاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی جے اے سی نے کندھ کوٹ ڈی ایچ او آفس کے سامنے دھرنا دے دیا
دھرنے میں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف آر پی 2076 سندھ ضلع کشمور کے صدر علی حسن قمبرانی۔ ضلعی جنرل سیکرٹری قاضی احمد۔ صدر جے اے سی ضلع کشمور سید سردار علی شاہ۔ یار علی خان ڈومکی۔ محمد نواز سمیجو اور دیگر نے کہا کہ ہمارے ضلع کشمور میں 37 لیڈی ڈاکٹرز ہیں جو ڈیوٹی کے بجائے گھر بیٹھ کر تنخواہیں لے رہی ہیں، ضلع کشمور ڈاکوؤں کا گڑھ ہے بڑے بڑے کیسز آتے ہیں لیکن لیڈی ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مظاہرین نے مزید کہا کہ غیر حاضر لیڈی ڈاکٹرز کے خلاف نوٹس لے کر انہیں ڈیوٹی پر آنے کیلئے پابند کیا جا اگر وہ ڈیوٹی نہیں کرنا چاہتی تو انہیں ڈیوٹی سے فارغ کر کے دیگر لیڈی ڈاکٹرز مقرر کی جائیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ 37 غیر حاضر لیڈی ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی دیں بصورت دیگر پیرا میڈیکل سٹاف جوائنٹ ایکشن JAC ضلع کشمور روزانہ کے بنیاد پر احتجاج جاری گا۔

Leave a reply