چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) تھانہ آلہ آباد کی حدود میں چوروں ڈاکوؤں کا راج شہری نا تو گھر میں محفوظ نہ ہی باہر محفوظ تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد کی حدود قصبہ ارزانی پور سے چور نعیم اختر نامی شہری کی روڈ پرنس موٹر سائیکل نمبری ACP.8497 گھر کے سامنے سے لے اڑے شہری موٹر سائیکل دروازے کے باہر کھڑی کرکے گھر گیا اور تھوڑی دیر بعد اس کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ,گزشتہ کچھ دنوں میں آدھی درجن کے قریب ڈکیتیاں ہو چکی لیکن پولیس بے بس نظر آتی ہے۔پولیس حسب روایت فرضی کاروائی کرنے میں مصروف شہری خوف و ہراس میں مبتلا،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کاعوامی مطالبہ

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں