بلوچستان حکومت نے زیارت کے علاقے زیزری سے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور ان کے بیٹے کے اغوا کاروں کا سراغ لگانے پر 5 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) زیارت ذکاءاللہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 اگست کو دہشت گردوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو زیزری کے مقام سے اغوا کیا تھااس واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے، عوام، قبائلی عمائدین اور میڈیا نمائندگان سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اغوا کاروں سے متعلق مصدقہ معلومات فراہم کریں۔
حکومت بلوچستان نے اعلان کیا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والے شخص کو نقد 5 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا، اور ان کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے، افسوسناک واقعے نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، حکومتی ادارے مغوی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
کندھ کوٹ: یومِ آزادی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی پروقار تقریب
وزیراعظم کی گلگت میں 100 میگاواٹ سولر منصوبہ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ جرمانہ