اینٹی کرپشن کا پرویز الہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنیکا فیصلہ

چیئرمین ایل ڈی اے نے مونس الٰہی کے کہنے پر اراضی کے جعلی نقشے پر دستخط کیے
0
46
FIA

لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

باغی ٹی وی: اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ ماسٹر پلان 2050 میں بے ضابطگیوں اور کرپشن پر درج کیا جائے گا ماسٹر پلان میں قصور کی اراضی کو غیر قانونی طور پر براؤن کیا گیا، پی ٹی آئی صدر کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے میں درج کیا جائے گا،کوٹلہ رائے ابوبکر کی اراضی پرویز الٰہی کے بیٹے کی ملکیت ہے۔

حکام نے کہا کہ چیئرمین ایل ڈی اے نے مونس الٰہی کے کہنے پر اراضی کے جعلی نقشے پر دستخط کیے، غیر ملکی کمپنی کے ساتھ اسٹیج 5 پر ماسٹر پلان کی غیر قانونی منظوری دی گئی۔

چین میں سیلاب سے فارم سےدرجنوں مگر مچھ فرار،شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین

دوسری جانب گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورپاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے خلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کے ایم پی او آرڈرکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں ڈی سی اسلام آباد نے عدالت کو ایم پی او آرڈر کی واپسی سے متعلق آگاہ کیا تھا-

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ پرویز الٰہی کو مزید جس ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے وہ نمبر لکھوا دیں بعد ازاں عدالت نے ایم پی او آرڈر واپس لیے جانے پر پرویز الہٰی کی درخواست نمٹا دی تھی-

چین سمندرمیں تھرمل توانائی سے بجلی پیدا کرنے میں کامیاب

Leave a reply