اے سی کمروں میں بیٹھ کر غیر ضروری سوالات پوچھے جاتے ہیں، عدالت کے دوران سماعت ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں قتل کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی،عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا

جسٹس قاضی امین نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں عجیب فوجداری قوانین ہیں،رات کو گھروں میں ڈکیتی کے دوران زیادتی ہوتی ہے،دوران ٹرائل ملزمان کی شناخت کا پوچھا جاتا ہے، اے سی کمروں میں بیٹھ کر غیر ضروری سوالات پوچھے جاتے ہیں

عدالت نے کہا کہ لڑائی کے کیس کو غیرت کا معاملہ بنادیا جاتا ہے،ایک 22 سال کے نوجوان کو کھیل کے دوران تکرار پر قتل کیا گیا،ملزم کی بہن نے اس قتل کو غیرت کا معاملہ قرار دینے کی کوشش کی،

Shares: