لاہور:اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ضلع قصور سیلابی دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ضلع قصور میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیاڈی جی کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ہیڈ بلوکی سیلاب کے علاقے میں ڈیوٹی پر تھے، ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ راوی، چناب اور ستلج کے بپھرنے کے باعث پنجاب میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بعد کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز ٹیم کے ہمراہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈیوٹی پر موجود ہیں،پنجاب کے تینوں دریاؤں میں بدترین سیلابی صورتحال برقرار ہے جس کے باعث اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ صوبے میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 33 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
چین کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سود مند ہونگے ، وزیراعظم
پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچادی، ہر طرف مکانات، راستے، سڑکیں گھر سب سیلابی پانی میں ڈوبے نظر آرہے ہیں جب کہ مختلف علاقوں سے لاکھوں لوگوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے،لاہور میں شاہدرہ کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کی سطح مسلسل کم ہونے لگی، دریائے راوی میں 78 ہزار کیوسک ریلا گزر رہا ہے۔
سیلاب سے بیس لاکھ آبادی متاثر ہوئی ہے ،مریم اورنگزیب
دریائے چناب کا سیلابی ریلا سیالکوٹ، وزیرآباد اور چنیوٹ میں تباہی مچانےکے بعد جھنگ میں داخل ہوگیاجھنگ میں بڑا آبی ریلا داخل ہونے سے 200 کے قریب دیہات زیر آب آگئے، سیکڑوں گھر پانی میں ڈوب گئے جب کہ 2 لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور فصلیں تباہ ہوگئیں،دریائے چناب کا بڑا ریلا آج رات ملتان سے گزرنے کا امکان ہے، شہر کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا روڈ پر ڈائنا مائٹ نصب کردیے گئے جب کہ ضرورت پڑنے پر بارودی مواد سے شگاف ڈالا جائے گا۔
بھارت سے 70 ہزار کیوسک سے زائد پانی آنے کا خدشہ،الرٹ جاری