اوکاڑہ(باغی ٹی وی، ملک ظفر) اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد کی پٹرول پمپس پر کارروائیاں
اوکاڑہ میں عوامی ریلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد چوہدری ضیاء اللہ نے پٹرول پمپس کی انسپکشنز کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر شہر کے مختلف مقامات پر پٹرول پمپس کی چیکنگ کی گئی، جس دوران پٹرولیم مصنوعات کے نرخ اور پیمائش کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پیمائش کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عوام سے دھوکہ دہی کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کے پٹرول پمپس سیل کر دیے جائیں گے۔
چوہدری ضیاء اللہ نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی مہنگے داموں فروخت پر سخت ایکشن لیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے عوام کو معیاری اور مناسب قیمت پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔








