اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )اسسٹنٹ کمشنر کی عدم تعیناتی ،عوام کے مسائل بڑھ گئے ،عدالتی کام ٹھپ،تجاوزات کی بھر مار،شہری گونا گوں مسائل کا شکار ،ایم سی افسران اور اہل کار بھی نکمے ہو گئے –

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی کوپیشہ ورانہ غفلت اور نااہلی کی پاداش میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب نے معطل کردیا تھا، تاہم اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی کے معطل ہونے پر نئے اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی نہ ہو سکی جسکی وجہ سے تحصیل احمد پور شرقیہ مسائل کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے۔

گراں فروش اور تجاوزات مافیا کا راج قائم ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کی عدم موجودگی میں تحصلیدار، چیف آفیسر اور دیگر انتظامی افسران بھی دفاتر اور گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ۔

بازار میں ناجائز منافع خور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں شہر میں تجاوزات کی بھر مار ہو گئی ہے ۔شہری حلقوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

Shares: