سیالکوٹ :اسسٹنٹ کمشنرز کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ، منڈیوں میں علی الصبح ہونے والی سبزیوں کی آکشن کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور،ڈسکہ فیصل احمد، پسرور قمر منج اور سمبڑیال احسن ممتاز نے اپنی تحصیل میں قائم۔سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا آلو، پیاز اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کی مانیٹرنگ کی اور اپنی نگرانی میں سبزیوں کی قیمتیں کا تعین کرکے ریٹ لسٹ مرتب کی۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹریز اور سٹاف بھی موجود تھا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے سبزی منڈی میں ڈیمانڈ اور سپلائی کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے آڑھتیوں کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ وہ ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں اور نیلامی کے عمل کو شفاف رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں متنبہ کیا کہ ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اس سلسلہ میں حکومت نے اسپیشل پرانچ سمیت دیگر ایجنسیوں کو ٹاسک سونپا کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کے محاسبہ کیلئے انتظامیہ کو مصدقہ معلومات فراہم کریں تاکہ ان کے خلاف ضابطہ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

انہوں نے منڈی میں خریداری کیلئے آئے ہوئے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو بھی خبردار کیا کہ وہ مارکیٹ کمیٹی کی لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں پر سبزیوں اور پھلوں کو فروخت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف پرائس ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply