اے سی کو جائے نماز کا تحفہ
قصور
پبلک پارک کا کام شروع کروانے پر اور الہ آباد میں گول چکر اور تزئین و آرائش کروانے پر معروف شخصیت سابقہ کونسلر مائی شریفان بی بی کا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کو لوح قرآن اور جائے نماز کا تحفہ فلاحی اقدامات کو سراہا اور ڈھیروں دعائیں دیں
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں پانی کے تالاب کی جگہ پبلک پارک کا منصوبہ شروع کروانے اور الہ آباد چوک سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر کے گول چکر بنوانے اور ٹف ٹائل اور سٹریٹ لائٹس لگوانے پر معروف سیاسی شخصیت بزرگ خاتون سابقہ کونسلر مائی شریفان بی بی نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو لوح قرآن اور جائے نماز کا تحفہ پیش کیا اور ان کو فلاحی کام کروانے پر داد اور ڈھیروں دعائیں دیں اے سی چونیاں عدنان بدر نے اس موقع پر سینئر صحافیوں بابا عبدالباسط حیدری اور مہر محمد اسماعیل جاوید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اللّٰہ تعالیٰ کی مہربانی ہے کہ عوام مجھ سے پیار کرتی ہے اور اپنی دعاؤں میں مجھے یاد کرتے ہیں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جب تک زندہ ہو کام کرتا رہوں گا میری نیت نیک ہے صرف اللہ تعالیٰ کی رضا اور قانون کی سربلندی کے لئے کام کرتا ہوں مجھ پر اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی ہے کسی سے نہ ہی میں ڈرتا ہوں اور نہ ہی کسی کے ساتھ میں زیادتی کرتا ہوں اور نہ ہی کسی کا ناجائز پریشر برداشت کرتا ہوں