ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مان لی-
باغی ٹی وی : ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں اور بقیہ نیوٹرل وینیوز پر منعقد ہوں گے۔
ایشیا کپ:بھارت کی ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کی مشروط رضامندی
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھی ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہائبرڈ ماڈل قبول کر لیا ہے، اور کوئی شرط بھی نہیں رکھی گئی۔
بھارت میں ورلڈ کپ جیت کر آئیں،بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے بڑا طمانچہ ہو گا،شاہد آفریدی
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اے سی سی کو ہائبرڈ ماڈل پیش کیا تھا، جس کے مطابق پاکستان 6 ملکی ٹورنامنٹ کے 4 سے 6 میچز کی میزبانی اپنے ملک میں کرے گا، اور بھارت ایونٹ کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا، جبکہ اسی نیوٹرل مقام پر فائنل سمیت بقیہ میچوں کی میزبانی بھی کی جائے گی۔
توقع ہے کہ اے سی سی اگلے چند ہفتوں میں اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کرے گا،نجم سیٹھی کے ماڈل کے مطابق بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے جس کا فیصلہ اے سی سی کے رکن ممالک باہمی تعاون سے کریں گے۔