یو اے ای میں ہونیوالے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان

قومی سلیکشن کمیٹی نے 120 کھلاڑیوں میں سے 15 رکنی اسکواڈ کو منتخب کرنے کے لیے ٹرائلز اور سلیکشن میچز کا انعقاد کیا تھا۔
pakistan

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے 13 نومبر سے 8 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والے 50 اوورز کی سہ فریقی سیریز اور اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

باغی ٹی وی: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کے آخری ایڈیشن میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کرنے والے سعد بیگ کو 29 نومبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

دورہ متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کپتان سعد بیگ ، عبدالسبحان ، علی رضا ، فہم الحق، فرحان یوسف، ہارون ارشد ، حسن خان ، محمد احمد ، محمد حذیفہ ، محمد ریاض اللہ ، نوید احمد خان ، شاہ زیب خان ، طیب عارف ، عمر زیب اور عثمان خان پر مشتمل ہو گا۔

واضح رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے 120 کھلاڑیوں میں سے 15 رکنی اسکواڈ کو منتخب کرنے کے لیے ٹرائلز اور سلیکشن میچز کا انعقاد کیا تھا۔

Comments are closed.